وزیر اعظم کاشہباز شریف سے رابطہ، لاہور واقعہ کی غیرجانبدار انکوائری کی ہدایت

وزیر اعظم کاشہباز شریف سے رابطہ، لاہور واقعہ کی غیرجانبدار انکوائری کی ...

  

لاہور( جنرل رپورٹر) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹریٹ کے واقعہ سے متعلق تفصیلی معلو مات حاصل کیں اور اس واقعے کی غیر جانبدار انکوائری کروانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ماڈل ٹاﺅن میں پیش آنے والے واقعے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے رابطہ کیا اور ان سے سارے معاملے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کو ساری صورتحال سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا اور اب تک کی تحقیقات بارے بھی آگاہی فراہم کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیراعلی کو ہدایت کی کہ اس سارے معاملے کی غیر جانبداری انکوائری کروائی جائے اور اسکی رپورٹ پیش کی جائے ۔

رابطہ

مزید :

علاقائی -