شفیق آباد غیرت کے نام پر پھوپھی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار مقتولہ سپرد خاک

شفیق آباد غیرت کے نام پر پھوپھی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار مقتولہ سپرد خاک

  


لا ہور (کرائم سیل )شفیق آ با د کے علاقہ میں غیر ت کے نا م پر قتل ہونے والی 4بچو ں کی ما ں کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئی سینکڑوں سوگواران کی مو جودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔پولیس نے مقتولہ کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطا بق کچا راوی رو ڈ کی رہا ئشی 28سا لہ کو ثر بی بی کی 7سا ل قبل کاشف نا می شخص سے شا د ی ہو ئی تھی ۔ ملزم عاطف اپنی پھوپھی کے کردا ر پر شک کر تا تھا اس لئے دوروز قبل ملزم نے موقع پا کر چھر یو ں کے وا ر کر کے اس کو شد ید زخمی کر د یا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جس کو سینکڑوں سوگواران کی مو جودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ ملزم واردت کے بعدموقع سے فرا ر ہو گیا تھاجس کوگذشتہ روزگرفتار کر لیاگیا ۔

مزید :

علاقائی -