ایک بچے کی ماں کو اغوا کرنے والے ملزم کو پولیس گرفات نہیں کر رہی

ایک بچے کی ماں کو اغوا کرنے والے ملزم کو پولیس گرفات نہیں کر رہی

  

                                    لاہور(کرائم سیل)تھانہ مصری شاہ پولیس ایک بچے کی ماں کواغواکرنے والے ملزم افضال حسین کوگرفتار نہیں کررہی ہے جبکہ ”شیرجوانوں “نے اپنی مدد آپ کے تحت بیوی کوڈھونڈنے کا مشورہ دے دیا ہے ۔متاثرہ شوہر پولیس کی جانب سے ملزم کوگرفتار نہ کئے جانے پر انصاف کے لئے "پاکستان"کے دفتر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق گلی نمبر15شجاع کالونی مصری شاہ کے رہائشی افضل کے مطابق ملزم افضال حسین کا اس کے گھر آنا جانا تھا ۔16جون کو مذکورہ ملزم اس کی بیوی سعدیہ کو جو کہ ایک بچے کی ماں ہے، اسے زبردستی اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گیا اور جاتے ہوئے گھر سے 10ہزار کی نقدی اور قیمتی کپڑے وغیرہ بھی لے گیا۔بعدازاں تھانہ مصری شاہ پولیس نے مقدمہ نمبر464/14بجرم496-Aدرج کرلیا لیکن پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے اور نہ اس کی بیوی کی بازیابی کے لئے پولیس کوئی کارروائی کررہی ہے ۔متاثرہ شخص نے

 وزیر اعلیٰ پنجاب سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ سائل کی بیوی کو بازیاب کرواکرملزم کو سخت سزا دی جائے۔

لا

مزید :

علاقائی -