ہنگو : فائرنگ سے7 افراد قتل

ہنگو : فائرنگ سے7 افراد قتل
ہنگو : فائرنگ سے7 افراد قتل

  

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک ) کاہی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگوکے علاقے کاہی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھرمیں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کوڈی ایچ کیوہسپتال ہنگو منتقل کیا،مقتولین کا تعلق آئی ڈی پیزکے ایک ہی خاندان سے تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، مکمل تحقیقات کے بغیر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

مزید :

ہنگو -