منہاج حملہ ، گاڑیاں توڑنے والے گلو بٹ کے خلاف مقدمہ درج

منہاج حملہ ، گاڑیاں توڑنے والے گلو بٹ کے خلاف مقدمہ درج
منہاج حملہ ، گاڑیاں توڑنے والے گلو بٹ کے خلاف مقدمہ درج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس کی جانب سے ماڈل ٹاﺅن ایم بلاک میں منہاج القرآن سیکرٹیریٹ کے سامنے موجود رکاوٹوں کو ہٹانے کی کارروائی کے دوران قانون کے محا فظوں کی سرپرستی میں گاڑیوں توژنے والے گلو بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلو بٹ کے خلاف تھانہ فیصل ٹاﺅن میں دفعہ 506،427 اور 353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ملزم گلو بٹ کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور وہ اندرون شہر کا رہائشی ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلو بٹ مبینہ طور پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ساتھی ہے ۔

مزید :

لاہور -