فیفا ورلڈ کپ :میکسیکن گول کیپر برازیل کی راہ میں حائل، میچ برابری پر ختم

فیفا ورلڈ کپ :میکسیکن گول کیپر برازیل کی راہ میں حائل، میچ برابری پر ختم
فیفا ورلڈ کپ :میکسیکن گول کیپر برازیل کی راہ میں حائل، میچ برابری پر ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیفا ورلڈ کپ :میکسیکن گول کیپر برازیل کی راہ میں حائل، میچ برابری پر ختم
فورٹا لیزا(مانیٹرنگ ڈیسک )فٹ بال عالمی کپ کے ایک اہم میچ میں میکسیکو کے گول کیپر گولرمو اوچا کی شاندار کارکردگی رہی جنہوں نے سٹار برا زیلین سٹرائیکر نیمار سمیت کئی کھلاڑیوں کے جارحانہ حملوں کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے۔میڈیا رپورٹس کے مطا بق بیسویں فیفا ورلڈ کپ میں میزبان برازیل اور میکسیکو کے درمیان گروپ اے کا سنسنی خیز میچ بغیر کسی گول کے برابر رہاہے،دونوں جانب کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن گول کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوئی۔ ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی برازیل کی ٹیم میکسیکو کی دفاعی لائن توڑنے میں ناکام رہی جبکہ میکسیکن کھلاڑیوں کی جانب سے بھی گول کرنے کی کئی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں۔ میچ میں میکسیکو کے گول کیپر گولرمو اوچا کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی جنہوں نے کروشیا کے خلاف میچ میں برازیل کی جانب سے دو گول کرنے والے نیمار سمیت دیگر کھلاڑیوں کے کئی جارحانہ حملوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔ برازیل کی ٹیم گزشتہ سال اگست سے اب تک کھیلے جانے والے اپنے تمام 10 میچز میں فاتح رہی تھی لیکن آج کے میچ کے بعد اس کی فتح کا یہ سلسلہ منقطع ہوگیا۔ ہے۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں میکسیکو اور برازیل کا میچ پہلی بار ڈرا ہوا ہے۔ اس سے قبل کے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں تین بار مدِ مقابل آچکی ہیں اور تینوں میچز برازیل نے بالترتیب 0-5، 0-4 اور 0-2 سے جیتے تھے۔

مزید :

کھیل -