پولیس تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا

پولیس تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا
پولیس تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تھانہ ٹھیکری والا میں پولیس کے تشدد سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھیکری والا کے رہائشی شبیر کے خلاف کچھ عرصے قبل دفعہ 324کے تحت ایک شہری کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور مقدمے سے فارغ ہونے کے بعد گزشتہ روز کی شام ایک پرانے مقدمے میں ضبط ہونے والا اپنا پستول لینے جب تھانے پہنچا تو کسی بات پر اس کی ایس ایچ او میاں عابد سے تلخ کلامی ہوگئی ، ایس ایچ او نے اپنے ذاتی گارڈز اور ماتحت اہل کاروں کے ساتھ مل کر شبیر پر شدید تشدد کیا اور اسی کی ضبط شدہ پستول سے مارمار کر اسے ادھ موا کرتے کے بعد اسے تھانے کے ایک کمرے میں بند کر دیا ۔ شدید گرمی کے با عث گزشتہ رات دو بجے شبیر کی حالت بگڑ نے پر اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جس دوران وہ خالق حقیقی سے جا ملا ۔ مقتول کے ورثاءنے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ اور نے شبیر پر تشدد کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ۔ ایس ایچ اور میاں عابد نے رابطہ کیے جانے پر میڈیا کو بتا یا کہ شبیر پر تشدد نہیں کیا بلکہ تھانے میں اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ مقتول شبیر کی لاش کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہا ں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔

مزید :

جرم و انصاف -