تین نومبر کی ایمرجنسی کو قومی اسمبلی سے ملنے والی توسیع کی قرار داد منظر عام پر آگئی

تین نومبر کی ایمرجنسی کو قومی اسمبلی سے ملنے والی توسیع کی قرار داد منظر عام ...
تین نومبر کی ایمرجنسی کو قومی اسمبلی سے ملنے والی توسیع کی قرار داد منظر عام پر آگئی

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )3نومبر2007ءکو سابق صدر پر ویز مشرف کی جانب سے نافذ کی جانے والی ایمرجنسی کو قومی اسمبلی سے ملنے والی توثیق کی قرار دارمنظر عام پر آگئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 7نومبر 2007ءکو اپنے 44ویں اجلاس میں قومی اسمبلی نے ایمر جنسی لگانے کی قرار داد کی توسیع کی تھی ، قرار داد سابق وزیر قانون و پارلیمانی امور شیر افگن نیازی مر حوم نے پیش کی تھی ،قرارداد پر مختصر بحث ہوئی اور اس میں صرف چھ افراد نے حصہ لیا۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان پر ویز مشرف کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبار ک باد پیش کر تا ہے اور ملک میں ایمرجنسی اور پی سی او کے نفاذ کی تو سیع کر تا ہے ،یہ ایوان دہشت گر دی کے واقعات اور ملکی حالات پر فکر مند ہے اور موجودہ حالات میں امن وامان اور ملک کی معاشی پیداوار متا ثر ہورہی ہے ۔قرار داد میں مزید کہا گیا تھا کہ اداروں میں ہم آہنگی کے فقدان سے رٹ کمزور ہورہی ہیں ،ملک کو درپیش موجودہ صورت حال سے بیوروکریسی کا مورال متاثر ہو رہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف حکومتی عزم متاثر ہور ہا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -