شمالی وزیرستان کرفیومیں نرمی، نقل مکانی کاشیڈول جاری

شمالی وزیرستان کرفیومیں نرمی، نقل مکانی کاشیڈول جاری
شمالی وزیرستان کرفیومیں نرمی، نقل مکانی کاشیڈول جاری

  

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان سے پانچ روز سے جاری کرفیو میں نرمی کردی گئی ہے اور نقل مکانی کاشیڈول جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طورپر علاقے سے نکلنے کیلئے بندوبست کریں ۔

پولیٹیکل انتظامیہ نے بتایاکہ میرانشاہ روڈ پر چاردن سے جاری کرفیو میں نرمی کردی گئی ہے اور لوگ فوری طور پر علاقے سے نقل جائیں ، نکل مکانی کرنیوالوں کی کھجوری اور عیسیٰ چیک پوسٹ پر رجسٹریشن کی جائے گی ۔ انتظامیہ کا کہناتھاکہ نقل مکانی کرنیوالوں کو تین دن کی مہلت دی گئی ہے ، بنوں اور رزمک کے لوگ آج بدھ کو نقل مکانی کرلیں ، 19کو غلام شاہ اور میرانشاہ کے لوگ نقل مکانی کریں گے جبکہ 20جون کو بویاکے قبائلیوں کو ہجرت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -