مریم کی ماڈل ٹاﺅن واقعے کو شرپسندوں کی کارروائی سمجھنے کی تلقین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز نے صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ کوغیرملکی شرپسند قراردیا یا اُنہیں علم نہیں ؟ جی ہاں ، ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے لکھاکہ لاہور واقعے کو شرپسند کی کارروائی سمجھاجائے ، غیرملکی شرپسندملک کے امن وامان اورمعصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے  ۔

مریم نواز نے لکھاکہ وہ اپنے آنسو نہیں روک پارہیں ، جب سے ایک بچی کو روتے ہوئے دیکھاجو کہہ رہی تھی کہ میری ماں چل بسی ہے ، میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔ مسلم لیگ ق کی قیادت اور طاہرالقادری کو مستقبل میں ایسے واقعات سے روکنے کے لیے گرفتارکرناچاہیے ، وہ کون ہے ، وزیراعلیٰ یا وزیراعظم جو اس نے گھر کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کر  رکھی ہیں ؟ طاہرالقادری پاکستان مخالف ایجنڈے کے ساتھ ایک غیرملکی ہے ۔ایک فوت ہونیوالی خاتون کی خون میں لت پت لاش کی تصویر پر لکھاگیاکہ پاکستان کی بیٹی کیساتھ ظلم ہوا، یہ بھی کسی کی مریم ہے ۔یادرہے کہ منگل کو روزنامہ پاکستان نے خبر شائع کی تھی کہ رانا ثناءاللہ کے حکم پر تمام کارروائی کی گئی جبکہ کمشنر لاہور نے بھی کارروائی کی مخالفت کی تھی ۔ بعد ازاں رانا  ثناءاللہ نے بھی کاروائی کا حکم دینے کا اعتراف کر لیا. اب مریم نواز کے تبصرے سے کیا مطلب لیا جائے ؟

راناثناءاللہ کے ”سبق“سکھانے کے احکامات سے متعلق تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -