غداری کیس: سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے بطورشکایت کنندہ اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

غداری کیس: سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے بطورشکایت کنندہ اپنا بیان ریکارڈ ...
غداری کیس: سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے بطورشکایت کنندہ اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے بطور شکایت کنندہ اپنا بیان ریکارڈ کرادیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24جون تک ملتوی کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے بطورشکایت کنندہ اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، بیان ریکارڈ کرانے کے دوران سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ 26 جون 2013 ءکوایف آئی اے کو تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا گیا تھا، خط میں وزیراعظم کے دفتر سے ہدایات ملی تھیں کہ الزامات کی تحقیقات کی جائیںجس پر ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ 16 نومبرکو پیش کی تھی، وزارت داخلہ نے رپورٹ پر محکمہ قانون سے مشورہ کیااور پھر اس نتیجے پر پہنچی کہ ملزم پر مقدمہ بنتا ہے۔ اس موقع پر وکیل استغاثہ اکرم شیخ نے سیکریٹری قانون سے استفسار کیا کہ ملزم کون ہے؟ جس پر شاہد خان کا کہنا تھا کہ ملزم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ہیں، وکیل استغاثہ نے پھر پوچھا کہ انھوں نے مقدمے میں کسی اور کو شامل کیوں نہیں کیا؟ ، سیکریٹری داخلہ نے جواب دیا کہ مقدمہ رپورٹ کی بنیاد پر دائر کیا گیا ہے۔سیکریٹری داخلہ کا بیان مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سماعت 24 جون تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اسی روز وکلاصفائی سیکریٹری داخلہ شاہد خان کے بیان پر جرح کریں گے۔