منہاج القران نے نوگو ایریا بنایا،طاہرالقادری قوم کی اجتماعی قبر بنانے پر تلے ہیں:رانا ثنا اللہ

منہاج القران نے نوگو ایریا بنایا،طاہرالقادری قوم کی اجتماعی قبر بنانے پر ...
منہاج القران نے نوگو ایریا بنایا،طاہرالقادری قوم کی اجتماعی قبر بنانے پر تلے ہیں:رانا ثنا اللہ

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران ہلاکتوں پر دلی دکھ ہے، کارروائی صرف بیرئیر ہٹانے کے لیے کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے،جوڈیشل کمیشن واقعے کی تحقیقات کرے گا،اگر طاہر القادری جوڈیشل کمیشن پر اعتماد نہیں رکھتے اور اسے جانبدار سمجھتے ہیں تو وہ توہین عدالت کے مرتکب ہیں،کسی کو طاقت کے زور پر اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دینگے ،اگر وہ ملک میں انقلابی اصلاحات چاہتے ہیں تو عوام کا مینڈیٹ حاصل کریں اورملک کے آئین کو تسلیم کرتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دو ہفتے کے دوران آ جائے گی جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔انھوں نے کہا کہ طاہر القادری کو خود تو قبر سے ڈر لگتا ہے اور تاکید کر رکھی ہے کہ مجھے دفنا نہیں اور دوسری طرف ملک کی اجتماعی قبر تیار کر رہے ہیں،گلو بٹ کا ن لیگ سے قطعی طور پر کوئی تعلق نہیں ،اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، منہاج القرآن نے اردگرد کے علاقے کو نو گو ایریا بنا رکھا تھا،طاہر القادری کی اشتعال انگیز تقاریر نے ماحول کو خراب کیا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -