پنجاب حکومت کے کہنے پرعوام پرتشددکیاگیا:شرجیل میمن

پنجاب حکومت کے کہنے پرعوام پرتشددکیاگیا:شرجیل میمن
پنجاب حکومت کے کہنے پرعوام پرتشددکیاگیا:شرجیل میمن

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اطلاعات سندھ سرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بے گناہ اور نہتے عوام پر تشدد کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے، پنجاب حکومت کی ایما پر بے گناہ اور نہتی عوام پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفت گو میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے کہنے پرعوام پر تشدد کیا گیا،عوام پر تشدد کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے، مسلم لیگ نواز والے سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کسی عدالت نے لاہور واقعہ کا نوٹس نہیں لیا، تھر کے قحط کی طرح ماڈل ٹاﺅن سانحہ پر بھی از خود نوٹس لیا جائے ۔

مزید :

کراچی -