متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف قاتلانہ حملے میں زخمی

متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف قاتلانہ حملے میں زخمی
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف قاتلانہ حملے میں زخمی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف اقبال ٹائون کے علاقے میں ہونیوالے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف اپنی بیٹی اور ڈرائیور کے ہمراہ اپنی گاڑی پر اقبال ٹاﺅن کی مون مارکیٹ میں واقع رحیم سٹور کے قریب سے گزر رہی تھیں کہ موٹر سائیکل سواروں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولیاں مار کر زخمی کر دیا ۔ریسکیو ٹیموں نے انہیں فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلا عات موصول ہوتے ہی ایم کیو ایم کے کارکنان ہسپتال پہنچ گئے ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے ، دو مو ٹر سائیکلوں نے رکن قومی اسمبلی کا پیچھا کیا اور پہچاننے کے بعد ان پر فائرنگ کی گئی  ۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے بتایاکہ لاہور سے اسلام آباد جارہی تھیں اور شہر میں ہی دوموٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے گاڑی کا دروازہ کھول کر نہایت قریب سے گولیاں ماریں اور کہاکہ یہی طاہرہ آصف ہے ، بولتی بہت ہے ۔

دوسری جانب متحدہ کے قا ئد الطاف حسین نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ان کا  کہنا تھا کہ طاہرہ آصف موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں ، کارکن ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -