شمالی وزیرستان آپریشن سے بہتری کی توقع ہے : اقتصادی ماہرین

شمالی وزیرستان آپریشن سے بہتری کی توقع ہے : اقتصادی ماہرین
شمالی وزیرستان آپریشن سے بہتری کی توقع ہے : اقتصادی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کاشمالی وزیرستان میں آپریشن کا باضابطہ آغاز حصص بازار میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید بحال کرنے کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے باوجود رواں سال کے آغاز سے کراچی سٹاک مارکیٹ میں حصص کی مالیت میں 18 فیصد اضافہ ہواجبکہ شمالی وزیرستان میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن سے ماہرین امید کررہے ہیں کہ اس کے مثبت اثرات کراچی سٹاک مارکیٹ پر پڑسکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ماضی میں ہونے والے فوجی آپریشن پر نظر ڈالی جائے تو 2004 ءمیں ہونے والے جنوبی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران انڈیکس میں 2 فیصد اضافہ ہوا،جبکہ 2007 ءمیں ہونے والے سوات آپریشن بھی مارکیٹ میں 5 فیصد کی تیزی لایا، توقع ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ضرب عضب آپریشن کی کامیابی نہ صرف خطے میں امن بحال کرے گی بلکہ ملک میں سرمایہ کاری کا رجحان بھی بڑھے گاکیوں کہ گزشتہ 13 سال میں حکومت کو دہشت گردی کی وجہ سے 103 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

مزید :

بزنس -