پنجاب اسمبلی اجلاس:سانحہ ماڈل ٹا ﺅن کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج ،واک آﺅٹ

پنجاب اسمبلی اجلاس:سانحہ ماڈل ٹا ﺅن کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج ،واک آﺅٹ
پنجاب اسمبلی اجلاس:سانحہ ماڈل ٹا ﺅن کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج ،واک آﺅٹ

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ ماڈل ٹا ﺅن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج کیا ، اپوزیشن اراکین بحث کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آ ﺅٹ کر گئے ، اپوزیشن نے اسمبلی باہر بھی احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ماڈل ٹا ﺅن کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں18 گھنٹے خون کی ہولی کھیلی گئی، پولیس وردی میں دہشت گردی کی گئی، اپوزیشن نے بحث کی اجازت مانگی تاہم سپیکر رانا اقبال کی طرف سے اجازت نہ ملی جس کے بعدپنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوگئی،اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان نعرے بازی بھی ہوئی۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ماضی میں جتنے بھی جوڈیشل کمیشن بنے کسی کی رپورٹ پر عمل نہیں ہوا،پنجاب حکومت نے مشرف آمریت کی یاد تازہ کر دی۔ اسمبلی میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ رکاوٹوں کو ہٹانے کے علاوہ اور کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا، سیاسی بے روز گاروں کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن نے سیڑھیوں پر احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔

مزید :

لاہور -