شہباز شریف فوری استعفیٰ دیں: شجاعت حسین، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے: فضل الرحمان

شہباز شریف فوری استعفیٰ دیں: شجاعت حسین، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے: فضل ...
شہباز شریف فوری استعفیٰ دیں: شجاعت حسین، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے: فضل الرحمان

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے شہباز شریف پہلے استعفیٰ دیں پھر کمیشن کے سامنے پیش ہوں ، جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں ہونے والی ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے نام پر ہونے والی تخریب کاری کا پتہ نہیں چل سکا، حالات ایک ہفتے میں بہت تبدیل ہوئے ہیں ،سانحہ لاہور سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے، جن کی کلہاڑی ہے پاو¿ں بھی ان ہی کے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کسی بھونچال یا ہنگامہ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا،پنجاب حکومت سخت اقدام نہیں کر رہی، واقعے پر سب رنجیدہ ہیں ،جس کی غلطی ہو اسے سزا ملنی چاہئے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کی سنجیدہ کوششوں میں حکومت کے ساتھ ہیں ، دنیا میں آج تک مذاکرات سے ہی امن کا قیام ممکن ہواہے۔

مزید :

اسلام آباد -