بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی، 14راکٹ لانچر برآمد

بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی، 14راکٹ لانچر برآمد
بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی، 14راکٹ لانچر برآمد

  

 شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے ناکہ بندی کے دوران اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی، کار سے 14 راکٹ لانچر اور10 دستی بم برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخوپور پولیس نے پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے کالا شاہ کاکو موٹروے انٹر چینج پر ناکہ لگا کر اسلحے سے بھری پک اپ پکڑ لی ، گاڑی سے 14راکٹ لانچر ، 10دستی بم اور دیگر اسلحہ بر آمد کر لیا گیا، پولیس نے دو ملزموں صادق اور حنیف کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حنیف رچنا ٹا ﺅن اور صا دق شاہدرہ کا رہائشی ہے ۔

مزید :

شیخوپورہ -