چور پکڑنے کیلئے میچ منسوخ

چور پکڑنے کیلئے میچ منسوخ
چور پکڑنے کیلئے میچ منسوخ

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ میں چور کو پکڑنے کے لیے ایک لیگ میچ منسوخ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص کو پویلین میں چوری کرتے دیکھا گیا تھا،ملزم نے پچاس اوور کے اس میچ کے دوران ڈریسنگ روم سے 12 آئی فون چرائے، ہوم ٹیم کے وکٹ کیپر نے اس شخص کو مرکزی ہال سے نکلتے دیکھ کر آف ڈیوٹی پولیس اہلکار کو مطلع کیا جو ٹیم ہسلنگڈن کے لیے بلے بازی کرنے والے تھے،اس موقع پر میچ کو روک دیا گیا اور جی بی ایس ٹریکر کی مدد سے چور کو ڈھونڈنے کے لیے کھلاڑیوں نے جدوجہد شروع کی اوراس سلسلے میں ایک پولیس کے کتے کو بھی طلب کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔لنکاشائر پولیس کے مطابق 29 سالہ شخص کا تعلق ڈانکاسٹر ساﺅتھ یورکس سے تھا اور انہیں چوری کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔ٹیم چرچ کے وکٹ کیپر سیم ٹکر کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اس شخص کو ہم نے پویلین میں بیٹھے دیکھا۔ہمیں لگا کہ یہ کوئی کلب آفیشل ہے لیکن وہ بار بار ڈریسنگ روم کو چکر لگا رہا تھا،ہم نے اس پر نظر رکھی جب وہ باہر کی جانب بڑھنے لگاتو اس کا پیچھا کیا،اس وقت ایک فون میں جی پی ایس چل رہا تھا جس کی وجہ سے اسے پکڑنے میں آسانی ہوئی۔

مزید :

تفریح -