ہمارے کسی رہنما نے چھ ماہ میں بجلی بحران ختم کرنے کا وعدہ نہیں کیا : اسحاق ڈار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ ہمارے کسی وزیر یا رہنما ءنے چھ ماہ یا ایک سال کے اندر بجلی کا بحران ختم کرنے کا وعدہ نہیں کیا تھا اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو اس کا جواب دینے کا موقع فراہم نہ کیا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے جب یہ اعلان کیا تو خورشید شاہ جواب دینے کیلئے کھڑے ہوئے لیکن اسحاق ڈار نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب! یہ کوئی طریقہ نہیں،میرے خطاب کے دوران آپ نہیں بول سکتے، آپ اپنی باری آنے پر جواب دیجئے گا جس کے بعد خورشید شاہ فوراً اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔ اب آپ یہ ویڈیو دیکھیں اور بتائیں کہ کیا آپ مسلم لیگ کے اس رہنما کو پہچانتے ہیں؟
PML-N Shahbaz Sharif promises for end Load... by SweetMuslimLeague