کنگنا رناوت کی ”انگلی“ کی رلیز ایک مرتبہ پھر موخر
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم انگلی کی ریلیز ایک مرتبہ پھر موخر کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار رینسل ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ یہ فلم اب 7 نومبر کے بجائے 21نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ واضح رہے کہ فلم میں کنگنا رناوت کے ساتھ سنجے دت ، عمران ہاشمی اور نیہا دھوپیا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جسے ابتدا میں گزشتہ برس ریلیز کرنے کا پروگرام تھا مگر بعد ازاں اسے مئی2014 میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا کہا گیا اورکچھ ہی دنوں بعد یہ فلم 7 نومبر کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا مگر یہ بھی حتمی ثابت نہیں ہوا ۔