عامرخان نے خواتین کے تحفظ کیلئے ون سٹاپ کرائسس سینٹر کھول لیا

عامرخان نے خواتین کے تحفظ کیلئے ون سٹاپ کرائسس سینٹر کھول لیا
عامرخان نے خواتین کے تحفظ کیلئے ون سٹاپ کرائسس سینٹر کھول لیا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے بھوپال میں خواتین کے تحفظ کیلئے بھارت کے پہلے ون سٹاپ کرائسس سینٹر کا آغاز کردیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 49 سالہ اداکار عامر خان نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ اُنہوں نے بھارت کے پہلے ون سٹاپ کرائسس سینٹر کا آغاز کیا جو خواتین کے تحفظات کیلئے پہلا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ طویل المدتی مسائل کے حل کی جانب پہلا قدم ہے، لوگوں میں یہ شعور بیدار ہوگا کہ اگر انہوں نے جرم کی طرف قدم بڑھایا تو انہیں گرفتار کیا جائے گا اور ان کو اس کی سخت سزا ملے گی، سینٹر اس بات کو یقینی بنائے گا۔

مزید :

تفریح -