ڈبے کا گوشت بھی صحت کے لئے مضر

ڈبے کا گوشت بھی صحت کے لئے مضر
ڈبے کا گوشت بھی صحت کے لئے مضر

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)گوشت کے شوقین افراد کیلئے بری خبر یہ ہے کہ ڈبے کا سرخ گوشت صحت کیلئے نقصان دہ ہے ۔ تحقیق کے مطابق پروسیسڈ گوشت یا ڈبوں میں بند گوشت کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے والوں میں دل کے عارضے لاحق ہونے کی شرح دوسروں کی نسبت کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ ایسے مرد جو روز مرہ زندگی میں فریز شدہ گوشت نہیں کھاتے،وہ اس اثر سے محفوظ رہتے ہیں۔ ڈاکٹر اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنی خوراک میں سے فریز شدہ اور ڈبے میں بند گوشت کے استعمال کو کم سے کم کردینا چاہیے اور ہفتے میں دو مرتبہ سے زیادہ گوشت کو اپنی خوراک کا حصہ نہ بنائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -