اسحاق ڈار کے پسینے چھوٹ گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ایئر کنڈیشنڈ ہال میں بھی پسینے چھوٹ گئے ۔قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کی بحث سمیٹتے ہوئے اپوزیشن نے طویل سوالات کیے جس کی وضاحت کیلئے اُنہیں کافی وقت لگا، اِسی دوران چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے خورشید شاہ سے ہلکی سی تلخ کلامی بھی ہوگئی ۔ اپوزیشن کے سوالات کے جواب میں اسحاق ڈار کی شرٹ اور ٹائی بھی بھیگ گئی اور وقتاً فوقتاً ٹشو سے ماتھا پونچھتے رہے۔