کرکٹر عمر اکمل نادہندہ نکلے، اکاﺅنٹس منجمد

کرکٹر عمر اکمل نادہندہ نکلے، اکاﺅنٹس منجمد
کرکٹر عمر اکمل نادہندہ نکلے، اکاﺅنٹس منجمد

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹرعمر اکمل انکم ٹیکس کی مد میں 36 لاکھ 22 ہزار روپے کے نادہندہ نکلے جس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے چار بینک اکاﺅنٹس منجمد کرکے 27 بینکوں کو کرکٹر سٹار کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کیلئے مراسلہ بھی بھجوادیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے ذمے 2010-11ءکے انکم ٹیکس کی مدمیں رقم واجب الادا تھی۔ لینڈ ریونیو آفیسر عبدالخالق نے عمر اکمل کے دبئی اسلامک بینک گلبرگ میں موجود چار بینک اکاﺅنٹس منجمد کردئیے ہیں۔

مزید :

کھیل -