وزیر اعلیٰ پنجاب نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا
کیپشن: shahbaz

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ، الطاف حسین نے ملزمان کی جلد گرفتاری کامطالبہ کر دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔صوبائی وزیرراجہ اشفاق سرورنے شہبازشریف کی ہدایت پر شیخ زید ہسپتال جاکر طاہر آصف کی عیادت بھی کی ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے ذرائع کے مطابق طاہرہ آصف کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا ، طاہرہ آصف شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔دوسری جانب وزیر اعظم ، صدرمملکت اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت مختلف رہنماﺅں نے طاہرہ آصف پر فائرنگ کی شدید مزمت کی ہے ۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ طاہرہ آصف پر فائرنگ دہشت گردی کا تسلسل ہے ،ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے ، فائرنگ کرنے والوں نے طاہرہ آصف کو پہلے دھمکیاں بھی دیں۔الطاف حسین نے مزید کہا کہ لاہو رواقعہ کی مذمت کرنے پر رشید گوڈیل کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔

مزید :

لاہور -