منہاج القرآن کے کارکنوں نے تشددکیا،غصے میں آکر توڑ پھوڑ کی:گلو بٹ کا سی آئی اے کوبیان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل ٹاﺅن سانحہ کے دوران پولیس کی نگرانی میں توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ منہاج القرآن کے کارکنوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے ردعمل میں توڑ پھوڑ کی۔تفصیلات کے مطابق گلو بٹ کو سی آئی اے پولیس نے تحویل میں لیا جہاں اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ ماڈل کے دوران وہ دونوں فریقین کے درمیان صلح کرانے کے لئے گیا لیکن منہاج القرآن کے کارکنوں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس نے غصے میں آکر توڑ پھوڑ کی ۔بتایا گیا ہے کہ تفتیش کے بعد گلو بٹ کو سی آئی اے کی تحویل سے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔