سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،لاہورپولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،لاہورپولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا
سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،لاہورپولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا
کیپشن: minhaj

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر بیریئر ہٹانے کے لئے ہونے والے آپریشن کے دوران بہادر پولیس کے جوانوں کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ہے۔ پولیس کے جوانوں نے آپریشن کے دوران ایک نہیں کئی دکانوں کا صفایا کیا ،کولڈ ڈرنک کی دکان سے لوٹی ہوئی بوتلیں پینے کے بعد جب اہلکاروں کی پیاس نہ بجھی تو فروٹ شاپ پر ہلہ بول دیا ۔دکان میں خوب لوٹ مار کی گئی ، پولیس کے شیر جوان دکان سے خوبانی اور آلو بخار ے کے کریٹ اٹھاکر لئے گئے جبکہ کئی پولیس والوں نے کیش باکس کو بھی نہ بخشااور ساری رقم نکال لی ۔کارروائی کے دوران جب پولیس اہلکاروں کو کیمرے کی نشاندہی ہوئی چھپتے چھپاتے فروٹ شاپ سے باہر نکل آئے لیکن کیمرے کی آنکھ نے سب بتادیا ۔