طاہر القادری نظام کو گرانا،کنٹینر میں بیٹھ کر اسلام آبا د آ نا چاہتے ہیں:خواجہ سعد رفیق

طاہر القادری نظام کو گرانا،کنٹینر میں بیٹھ کر اسلام آبا د آ نا چاہتے ...
طاہر القادری نظام کو گرانا،کنٹینر میں بیٹھ کر اسلام آبا د آ نا چاہتے ہیں:خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طاہر القادری لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں انہوں نے اپنے پیغام میں کارکنوں کو  پولیس سےمقابلہ کرنے کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں ماڈل ٹاﺅن کا سانحہ پیش آیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ طاہر القادری نے منہاج القرآن کو نو گو ایریا بنا رکھا تھا،پولیس کی نفری بیرئیر ہٹانے گئی تو پتھراﺅ کیا گیا۔طاہر القادری ملک میں فساد برپا کرنا ، نظام کو گرانا اورکنٹینر میں بیٹھ کر اسلام آباد آنا چاہتے ہیں،طاہر القادری پہلے بھی کنٹینر مارچ کر چکے ہیں۔سانحے پر عمران خان نے بی جمالو کا کردار ادا کیا انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے،وہ افسوسناک سانحے پر غیر سنجیدہ طرز عمل اختیار کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاﺅن میں توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں،پوری زندگی لاہور میں سیاست کی ،گلو بٹ کو نہیں جانتا،گلو بٹ جیسے لفنگے اور بدمعاش شیر لاہور نہیں کہلاتے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -