میچ فکسنگ ،انگلش کرکٹ بورڈ نے نوید عارف پر بھی تاحیات پابندی عائدکر دی

میچ فکسنگ ،انگلش کرکٹ بورڈ نے نوید عارف پر بھی تاحیات پابندی عائدکر دی
میچ فکسنگ ،انگلش کرکٹ بورڈ نے نوید عارف پر بھی تاحیات پابندی عائدکر دی
کیپشن: naveed

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلش کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا کے بعد میچ فکسنگ میں ملوث پاکستانی نژاد نوید عارف پر بھی تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔ ای سی بی حکام نے واضح کیا کہ کھلاڑی نے میچ فکسنگ کا اعتراف کرلیا ہے، منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے کرکٹر نے سیالکوٹ ریجن سے پاکستان کی طرف سے اے ٹیم میں نمائندگی کی تھی۔ نوید عارف نے سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے اگست 2011 کے میچ میں فکسنگ کی۔ دو ہزار چودہ میں پاکستانی نژاد کرکٹر کو عارضی معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں تھیں۔ حتمی فیصلے سے قبل وہ مبینہ ریکارڈنگ بھی سنائی گئی جس میں فکسنگ ڈیل کی بات ہوئی جس کے بعد کرکٹر نے اعتراف جرم کر لیا ، اعتراف کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے تاحیات پابندی کا فیصلہ سنادیا ہے ۔

مزید :

کھیل -