حکومت طاہر القادری کی پاکستان آمد سے خوفزدہ ہو گئی:چوہدری شجاعت

حکومت طاہر القادری کی پاکستان آمد سے خوفزدہ ہو گئی:چوہدری شجاعت
حکومت طاہر القادری کی پاکستان آمد سے خوفزدہ ہو گئی:چوہدری شجاعت

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر زیادتی ہے،جن پر ظلم ہوا ان ہی کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ لاہور واقعے کا ازخود نوٹس لے کر واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے.ان کا کہنا تھا کہ حکومت23جون کو طاہر القادری کی پاکستان آمدسے خوفزدہ ہو کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر ظلم کے خلاف احتجاج میں طاہر القادری کے ساتھ ہیں،انقلاب کے ایجنڈے پر بھی ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔

مزید :

لاہور -