طاہرہ آصف کو دھمکیاں مل رہی تھیں ، حکومت ہمارے ارکان اسمبلی کو سیکیورٹی فراہم کرے: الطاف حسین

طاہرہ آصف کو دھمکیاں مل رہی تھیں ، حکومت ہمارے ارکان اسمبلی کو سیکیورٹی ...
طاہرہ آصف کو دھمکیاں مل رہی تھیں ، حکومت ہمارے ارکان اسمبلی کو سیکیورٹی فراہم کرے: الطاف حسین
کیپشن: altaf

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ طاہرہ آصف کو دھمکیاں مل رہی تھیں ، حکومت ہمارے ارکان اسمبلی کو سیکیورٹی فراہم کرے۔الطاف حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے، طاہرہ آصف ایم کیو ایم پنجاب ہاوس کے ساتھیوں کا بہت خیال رکھا کرتی ہیں،فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن کی مذمت کرنے پر ایم کیو ایم کے نمائندوں اور رہنماوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں،انتظامیہ اور پولیس کو درخواستوں کے باوجود طاہرہ آصف سمیت کسی بھی منتخب نمائندے کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -