مرلی دھرن آسٹریلیا کو ’سعید اجمل‘ سکھائیں گے

مرلی دھرن آسٹریلیا کو ’سعید اجمل‘ سکھائیں گے
مرلی دھرن آسٹریلیا کو ’سعید اجمل‘ سکھائیں گے
کیپشن: Muralitharan

  

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے مایہ ناز سپنر مرلی دھرن نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں رواں برس کھیلی جانے والی سیریز میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لئے مرلی دھرن کو کوچنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ مرلی دھرن آسٹریلین آسٹریلوی باﺅلرز کی کوچنگ کے ساتھ ساتھ بلے بازوں کو پاکستانی سپنرز کا مقابلہ کرنے کے گر بھی سکھائیں گے۔ مرلی دھرن نے باﺅلنگ کنسلٹنٹ بننے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سعید اجمل دنیا کے بہترین بلے بازوں کے لئے بھی مشکل باﺅلر ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ سعید اجمل کی بالنگ کا انداز ان سے ملتا جلتا ہے اس لئے اگر وہ آسٹریلین بلے بازوں کو ٹریننگ دیں گے تو اس سے انہیں سعید اجمل کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا موسم اور وکٹیں سپنرز کے لئے سازگار سمجھی جاتی ہیں تاہم ان کی کوچنگ کی بدولت آسٹریلیا پاکستان کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -