پوپ نے سرمایہ داروں اور بینکاروں کو کھری کھری سنا دیں

پوپ نے سرمایہ داروں اور بینکاروں کو کھری کھری سنا دیں
پوپ نے سرمایہ داروں اور بینکاروں کو کھری کھری سنا دیں
کیپشن: pope

  

روم (نیوزڈیسک)عیسائیوں کے رہنمائے اعظم پوپ فرانسس نے غیر معمولی طور پر دولتمند افراد ، اداروں اور خصوصاً بینکوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اخلاقیات کا کچھ تو خیال کریں اور اپنی منافع خوری کے چکر میں غریبوں کو مت دھکیلیں۔ ستتر سالہ پوپ نے کاروباری اداروں خصوصاً کچھ بینکوں کو تنبیہ کی کہ وہ کساد بازاری اور غیر اخلاقی طریقوں سے دولت کمانی چھوڑ دیں کیونکہ اس طرح تو وہ پلک جھپکتے ہیںاور کروڑوں اربوں کما لیتے ہیں لیکن ان کی ان چالبازیوں کے نتیجے میں بے شمار غرباءلٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے خصوصاً محروم طبقات کی خوراک سے محرومی کا تذکرہ کیا اور امراءپر زور دیاکہ وہ لا چاروں کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں۔

مزید :

بزنس -