امریکہ:انصاف فراہم کرنے والے ہی عزتیں لوٹنے لگے

امریکہ:انصاف فراہم کرنے والے ہی عزتیں لوٹنے لگے
امریکہ:انصاف فراہم کرنے والے ہی عزتیں لوٹنے لگے
کیپشن: US law

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو(نیوزڈیسک)امریکہ کے نظام انصاف کے بارے میں اکثر بلندو بانگ دعوے سامنے آتے رہتے ہیں لیکن حقیقت کسی قدر شرمناک ہے اس کا انکشاف ایک حالیہ مقدمے میں ہوا ہے جس کے مطابق انصاف فراہم کرنے والے عزتیں لوٹنے میں مصروف ہیں۔ یہ مقدمہ 52سال وکیل ہیور ارمینگو کے خلاف دائر کیا گیا ہے جس میں پانچ عورتوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں انصاف کی تلاش کے دوران قانون کے رکھوالوں نے ہی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس وکیل کے ظلم کا نشانہ بننے والی ایک خاتون نے عدالت کو بتایا کہ ارمینگو نے اسے جج کی جنسی خواہش پوری کرنے کیلئے مائل کرنے کی کوشش کی اور جب اس نے انکار کیا تو اس بد کردار شخص نے خودہی اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور یہ شرمناک کام عدالت کے ایک کمرے کے اندر ہی ہوا۔خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ارمینگو نے پیشکش کی تھی کہ جج کو جنسی رشوت دینے پر اس کے بیٹے کی سزا میں کمی کردی جائے گی اس نے بتاےا کہ جتنے عرصے وہ ارمنگو سے وکالت کی مذمت لیتی رہی وہ وقتافوقتا شرمناک حرکتیں کرتا رہا ۔ اس نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جج نے اس کے انکار کی وجہ سے اس کے بیٹے کو بھی سخت سزا سنائی ۔ اس کا کہنا ہے کہ جب چار دیگر خواتین بھی اسی طرح کے الزامات کے ساتھ سامنے آئیں تو اس نے بھی ہمت کر کے زبان کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ مذکورہ وکیل اور جج ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -