عراق نے سعودی عرب پر ISISکی پشت پناہی کا الزام لگا دیا

عراق نے سعودی عرب پر ISISکی پشت پناہی کا الزام لگا دیا

الزام مسترد، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے : سعودی عرب

عراق نے سعودی عرب پر ISISکی پشت پناہی کا الزام لگا دیا

  

بغداد،ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے سعودی عرب پر isisاور اُس کے اتحادی قبائلیوں کی پشت پناہی کا الزام لگادیاہے اور کہاہے کہ وہ سعودی اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہیں تاہم سعودی عرب نے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام مستردکردیا۔اپنے ایک بیان میں نوری المالکی نے کہاکہ یہ گروپ مالی اور اخلاقی امداد کی شکل میں جو کچھ وصول پا رہے ہیں،ہم سعودی عرب کو اس کا ذمے دار گردانتے ہیں،سعودی حکومت کو ان دہشت گرد گروپوں کے خطرناک جرائم کا ذمے دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔سعودی حکومت نے عراق کے الزامات مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ اگر عراق میں گذشتہ برسوں کے دوران فرقہ وارانہ اور دیوار سے لگانے کی پالیسیوں کو اختیار نہ کیا جاتا تو حال ہی میں رونما ہونے والے واقعات پیش نہ آتے،حکومتی پالیسیوں نے عراق کی سلامتی ،استحکام اور خود مختاری کو خطرات سے دوچار کردیا ۔سعودی حکومت نے عراق کے داخلی امور میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کردیا ہے اور اس کی خود مختاری ،اتحاد اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زوردیا۔سعودی عرب نے عراق میں جلد سے جلد قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک میں سکیورٹی اور استحکام کو بحال کیا جاسکے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -