وہ بادشاہ جس کی 100 بیویاں اور ان میں سے 72 اپنے ہی باپ کی!

وہ بادشاہ جس کی 100 بیویاں اور ان میں سے 72 اپنے ہی باپ کی!
وہ بادشاہ جس کی 100 بیویاں اور ان میں سے 72 اپنے ہی باپ کی!

  

یاﺅنڈے(مانیٹرنگ ڈیسک) بادشاہوں میں کثیر الازواجی کا رجحان دنیا کی تاریخ میں واضح طور پر دیکھنے کو ملتا ہے، جہاں بادشاہتیں رخصت ہوئیں وہیں مختلف ممالک سے کثیرالازواجی کی روایت بھی ختم ہو گئی۔ افریقی ممالک میں آج بھی ایک ملک ایسا ہے جہاں نہ صرف بادشاہ آج بھی درجنوں بیویاں رکھتا ہے بلکہ سینکڑوں بچوں کا باپ بھی ہے، اس ملک کا نام کیمرون ہے۔ کیمرون کے موجودہ بادشاہ ابومبی کی 100بیویاں ہیں۔ ابومبی نے 28شادیاں خود کیں جبکہ 1968ءمیں اس کے والد کے انتقال کے بعد اس کی 72بیویاں بھی اس کے حصے میں آ گئیں۔ کیمرون میں یہ بھی روایت ہے کہ جب بادشاہ کا انتقال ہوتا ہے تو اقتدار کے ساتھ ساتھ اس کی بیویاں بھی اس کے جانشین بیٹے کو منتقل ہو جاتی ہیں۔ ابومبی کے تمام بیویوں سے 500بچے ہیں۔ بادشاہ ابومبی کی تقریباً سبھی بیویاںخوش گفتار اور تعلیم یافتہ ہیں اور کئی زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔ کیمرون میں بھی اب عوامی سطح پر کثیر الازواجی کی روایت دم توڑتی جا رہی ہے اوراس وقت گنے چنے لوگ ہیں جو زیادہ بیویاں رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں کئی بار کثیرالازواجی کے خلاف آواز بھی اٹھائی گئی لیکن بادشاہ ابومبی کا کہنا ہے کہ کثیرالازدواجی ہمارے ملک کی روایت ہے اوربطور بادشاہ ملک کی روایتوں کو سلامت رکھنا میری ذمہ داری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -