روسی شہر میں سڑک پر اچانک ایک ایسی چیز چلتی ہوئی آگئی جو کسی نے کبھی زندگی میں نہ دیکھی تھی، ڈرائیوروں کی دوڑیں لگ گئیں، کیا چیز تھی؟ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

روسی شہر میں سڑک پر اچانک ایک ایسی چیز چلتی ہوئی آگئی جو کسی نے کبھی زندگی میں ...
روسی شہر میں سڑک پر اچانک ایک ایسی چیز چلتی ہوئی آگئی جو کسی نے کبھی زندگی میں نہ دیکھی تھی، ڈرائیوروں کی دوڑیں لگ گئیں، کیا چیز تھی؟ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (نیوز ڈیسک) سائنس فکشن فلموں میں ایسے مناظر اکثر نظر آتے ہیں کہ انسان کے اپنے بنائے ہوئے روبوٹ اس کے اختیار سے نکل جاتے ہیں اور انسانوں کو ہی اپنا غلام بنانا شروع کردیتے ہیں۔ روس میں پیش آنے والے ایک واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب حقیقی دنیا میں بھی یہ وقت دور نہیں کیونکہ روبوٹ پہلے ہی اپنی مرضی کے مالک بن چکے ہیں اور انسانوں کو چیلنج کرنے لگے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے روسی اخبار آرگومینٹی آئی فیکٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کی روبوٹ بنانے والی کمپنی پروموبوٹ کا ایک روبوٹ موقع ملنے پر لیبارٹری سے فرار ہوگیا اور ایک مصروف شاہراہ پر نکل آیا۔ روسی میڈیا میں سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ روبوٹ سڑک کے عین درمیان ٹریفک روک کر کھڑا ہے اور اس سے کچھ فاصلے پر ایک پولیس والا گھبرائے ہوئے انداز میں اس پر نظر رکھے ہوئے کھڑا ہے۔

فلموں میں دکھائے گئے مناظر حقیقت بن گئے، خوفناک مگر مچھ والدین کے سامنے 2 سالہ بچے کو ہڑپ کرگیا، ہر طرف چیخ و پکار
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ مفرور روبوٹ لیبارٹری سے نکل کر تقریباً 50میٹر کا فیصلہ طے کرکے سڑک پر آیا اور اس نے تقریباً 40 منٹ تک ٹریفک روکے رکھی۔ بالآخر جب اس کی بیٹری ختم ہوگئی تو کمپنی کے انجینئر اسے واپس لیجانے میں کامیاب ہو سکے۔ پروموبوٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کو اپنی مرضی سے کام کرنے اور چلنے پھرنے کی تربیت دی جارہی تھی۔ اس تربیت کے دوران ایک انجینئر کی غلطی سے لیبارٹری کا ایک دروازہ کھلارہ گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ روبوٹ خود ہی راستہ ڈھونڈتا ہوا باہر سڑک پر آگیا۔ وہ تو اچھا ہوا کہ اس کی بیٹری ختم ہوگئی ورنہ نجانے یہ کدھر کا رخ کرتا اور مزید کیا کیا گل کھلاتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -