”سنو، آنکھیں بند کرو میں نے تمہیں ایک سرپرائز دینا ہے‘ شوہر نے بیوی کو بہت پیار سے بولا، لیکن جیسے ہی بیوی نے آنکھیں بند کی تو ایسی حرکت کر ڈالی کہ سب بدل گئے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شوہر اپنی روٹھی بیوی کو منانے گیا اور منانے کے بعد اسے کہا کہ ”آنکھیں بند کرو، میں تمہیں ایک سرپرائز گفٹ دینا چاہتا ہوں۔“ بیوی نے آنکھیں بند کی تو اس شخص نے ایسا کام کر ڈالا کہ بیوی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، اس کی جان ہی لے لی۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 24سالہ منوج کمار اور کومل نے 2سال قبل محبت کی شادی کی تھی۔ کچھ عرصہ بعد ہی دونوں میں جھگڑے شروع ہو گئے۔ منوج کو شبہ تھا کہ کومل نے کسی اور شخص سے تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ چند ماہ ہوئے، وہ دونوں الگ رہ رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز منوج نے کومل کو کال کی اور یہ کہہ کر ملنے کے لیے نئی دہلی کے بونتا پارک بلایا کہ میں جھگڑا ختم کرنا چاہتا ہوں۔ دونوں پارک میں ملے اور کچھ دیر باتیں کرنے کے بعد منوج نے کومل سے کہا کہ ”میں تمہارے لیے تحفہ لایا ہوں، تم دوسری طرف منہ کرکے آنکھیں بند کرو۔“ کومل نے ایسا کیا تو اس منوج نے ایک تار نکالی، جو وہ ساتھ لے کر آیا تھا، اور اس کے گلے میں ڈال کر اسے پھندہ دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ منوج اسے قتل کرنے کے بعد واپس جا کر اپنے دوستوں کے ساتھ بازار میں شراب پینے لگا اور نشے میں اس نے دوستوں کو پوری کہانی سنائی جو پٹرولنگ کرتے پولیس اہلکاروں نے بھی سن لی اور اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔