کراچی میں رینجر ز ہے تو لوگوں کی جان ومال محفوظ ہے:شاہد محمود قریشی

کراچی میں رینجر ز ہے تو لوگوں کی جان ومال محفوظ ہے:شاہد محمود قریشی
کراچی میں رینجر ز ہے تو لوگوں کی جان ومال محفوظ ہے:شاہد محمود قریشی

  


عمر کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہد محمود قریشی نے کہا ہے کہ غریب کے بچوں کو روز گار نہیں دیا جارہا۔کراچی میں رینجر ز ہے تو لوگوں کی جان ومال محفوظ ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق عمر کوٹ میں جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے شاہد محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عمر کوٹ کا ہر فرد پانی کی بوند بوندکو ترس رہاہے۔ لوگ لٹیروں سے تنگ آگئے ہیں اور پیپلز پارٹی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔سندھ کے کسانوں کے حق پر ڈاکا ڈالاگیا۔کراچی میں کچرااٹھانے والا کو ئی نہیں ہے غریب کے بچوں کو روز گار نہیں دیا جارہا۔کراچی میں رینجر ز ہے تو لوگوں کی جان ومال محفوظ ہے ۔سندھ کے ہاریوں کو حقوق نہیں دئیے گئے۔

مزید : قومی


loading...