فیفا ورلڈ کپ ، ایک اپ سیٹ کے بعد دوسرا اپ سیٹ ، برازیل اور سوئٹزر لینڈ کے مابین میچ ڈرا

فیفا ورلڈ کپ ، ایک اپ سیٹ کے بعد دوسرا اپ سیٹ ، برازیل اور سوئٹزر لینڈ کے ...
فیفا ورلڈ کپ ، ایک اپ سیٹ کے بعد دوسرا اپ سیٹ ، برازیل اور سوئٹزر لینڈ کے مابین میچ ڈرا

  


ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیفا ورلڈ کپ میں ایک اپ سیٹ کے بعد دوسرا اپ سیٹ ، برازیل اور سوئٹزر لینڈ کے مابین میچ ڈرا پر منتہج ہو ا ۔ 40سال کے دوران برازیل نے ورلڈ کپ میں اپنے ابتدائی میچ میں فتح حاصل تھی جبکہ اس عرصہ میں پہلی بار برازیل کا ابتدائی میچ ڈرا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے تحت جاری بین الاقوامی مقابلوں میں برازیل اور سوئٹزر لینڈ کے مابین دونوں ملکوں کی ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کاآغاز کیا لیکن پہلے 20منٹ میں کوئی ٹیم بھی مخالف ٹیم کے خلاف گول نہ کرسکی ۔ اس دورا ن برازیل کے کوٹیہنو نے کھیل کے بیسویں منٹ میں گول کرکے اپنے ملک کو سوئٹرز لینڈ کیخلاف برتر ی دلائی جبکہ میچ کے 50ویں منٹ تک کوئی ٹیم بھی مخالف ٹیم کے خلاف گول کرنے کامیاب نہ ہوسکی۔ اس دوران سوئٹزر لینڈ کے سٹیون زوبیر نے میچ کے 50ویں منٹ میں گو ل کرکے برازیل کے ساتھ مقابلہ برابر کردیا۔میچ کے آخر تک کوئی ٹیم بھی مزید گول نہ کرسکی جس پر میچ ڈرا ہوگیا ۔گزشتہ 40سال کے دوران برازیل نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ کا آغاز فتح سے کیا تھا اور اور 40سال میں پہلی بار برازیل کا ابتدائی میچ ڈرا پر ختم ہوا ۔

مزید : کھیل


loading...