جاپان 6.1 شدت کے زلزلہ سے لرز اٹھا، 3 افراد ہلاک،متعدد زخمی

جاپان 6.1 شدت کے زلزلہ سے لرز اٹھا، 3 افراد ہلاک،متعدد زخمی
جاپان 6.1 شدت کے زلزلہ سے لرز اٹھا، 3 افراد ہلاک،متعدد زخمی

  


ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپان کا مشرقی شہر اوساکا 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور عمارتوں سے نکل کر کھلی جگہوں پر آگئے جبکہ شہر اوساکا میں پانی کی لائنیں ٹوٹ گئیں اور گھروں کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے لیکن ہماری پہلی ترجیح شہریوں کی حفاظت ہے۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز جاپان کا شمالی علاقہ تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...