سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی ،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ خواجہ سراﺅں کو شناختی کارڈ نہ جاری کرنے سے متعلق شکایت کی سماعت کرے گا،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت متعلقہ افسروں کو طلب کر رکھا ہے ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عید کے روزخواجہ سراﺅں کی شکایات پر ازخودنوٹس لیا تھااور متعلقہ حکام کو آج پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔