عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی سماعت،بابراعوان کے معاون وکیل نے مہلت مانگ لی

عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی سماعت،بابراعوان کے معاون وکیل نے مہلت مانگ لی
عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی سماعت،بابراعوان کے معاون وکیل نے مہلت مانگ لی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض پر سماعت ہو گئی ، این اے 53 اسلام آباد کے ریٹرننگ افسر عدنان خان اعتراضات پر سماعت کر رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان یا ان کے وکیل بابراعوان آر او کے سامنے پیش نہ ہوئے بلکہ بابراعوان کی جانب سے معاون وکیل رائے تجمل نے آر او کے رو بروموقف اختیار کیا کہ عمران خان کے وکیل بابراعوان آج پیش نہیں ہوسکتے،وہ لاہور میں مصروف ہیں،رائے تجمل نے ریٹرننگ افسرسے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر اعتراضات دیگر حلقوں میں بھی اٹھائے گئے ہیں،بابر اعوان کے پیش ہونے تک سماعت ملتوی کی جائے ۔

اس پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ مہلت دینے کافیصلہ دلائل کے بعد کیا جائے گا۔

درخواست گزار کے وکیل شیخ احسن الدین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عدالت نے سیتاوائٹ کیس میں عمران خان کیخلاف فیصلہ دیا،عدالتی فیصلے کے مطابق ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہیں،عمران خان نے کبھی اپنی بیٹی کوپاکستان میں تسلیم نہیں کیا،آئین کے تحت رکن اسمبلی کیلئے باکردار ہونالازمی ہے۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان کےخلاف وہاب بلوچ نے اعتراضات بمعہ ثبوت پیش کئے ،ان کا کہناتھا کہ بابر اعوان لاہور میں تھے لیکن ہمارے دلائل مکمل ہو گئے ہیں ،بابر اعوان کو آج ہی پیش ہوکر دلائل دینے کا کہا گیا ہے ،ریٹرننگ افسر کے مطابق انہوں نے آج ہی فیصلہ کرنا ہے ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں،امریکی عدالت نے قراردیا کہ عمران خان ٹیریان کے والد ہیں،ٹیریان کے گارڈین شپ کی سماعت کا عمران خان حصہ تھے اورعمران خان نے سیتاوائٹ کی بہن کو گارڈین مقرر کرنے کا ڈیکلریشن دیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...