ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

  


برج حمل

 جون18  پیر۔آج  ملازمت پیشہ افراد کو اپنے افسران بالا کے ساتھ تعاون سے پیش آنے کا مشورہ ہے۔ گھریلو معاملات میں بڑوں کیساتھ اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔بعض پرانے مسائل سر ابھاریں گے۔

برج ثور

 جون18     پیر۔آج آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی عروج پر ہونگے۔ نجی نوعیت کا معاملہ حل کرنے میں دوسروں کی مدد حاصل کر سکیں گے۔ترقی کرنے کی نئی راہوں کو تلاش کر سکیں گے۔

برج جوزا

 جون18    پیر۔ کاروباری معاہدے کرتے وقت ہوش مندی سے کام لیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کاروبار میں منافع کا رجحان ہوگا۔گھریلوچیزوں کی خریداری کے دوران فضول خرچی سے گریز کریں ۔

برج سرطان

 جون18   پیر۔سوچے سمجھے بغیر یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ بعد میں پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔خود اعتمادی میں اضافہ ہو سکے گا۔

برج اسد

 جون18      پیر۔ملازمت پیشہ افراد کی منصبی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی نہ برتیں ورنہ آپ کی گڈ وِل میں کمی ہو سکتی ہے۔

برج سنبلہ

 جون18 پیر۔کاروبار میں بہتری کیساتھ مالی پوزیشن بھی مستحکم ہو سکے گی۔ نامکمل کام مکمل کر سکیںگے ‘ذہن پر سے بوجھ کم ہو سکے گا اور آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔

برج میزان

 جون18    پیر۔فریقین کے مابین گزشتہ پیدا شدہ شکوک کا ازالہ ہو سکے گا۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کریں۔کیرئیر کے حوالے سے بیرون ملک سے کوئی اہم خبر مل سکتی ہے۔

برج عقرب

 جون18    پیر۔آپ کی نا پختگی اور غصیلی طبیعت کی وجہ سے عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات میںبگاڑ آنے کا خدشہ ہے ۔ کسی مسئلے کی وجہ سے معاملہ لڑائی جھگڑے تک جا سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

برج قوس

 جون18   پیر۔آج اپنے جذبات پر قابو رکھیں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریںخواہ مخواہ کی ٹینشن پیدا ہو سکتی ہے۔کسی معاملے میں اگر اپنی حاضر دماغی سے کام لیں گے تو غلطی سے بچ سکیں گے۔

برج جدی

 جون18    پیر۔جائیداد وغیرہ کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ اس سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔کوئی ملازمتی یا گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

برج دلو

 جون18  پیر۔آج کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کام کو جدید و مثبت راہوں پر استوار کر سکیں گے۔ سماجی و رومانوی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔

برج حوت

 جون18    پیر۔ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت نہ برتیں ورنہ آپ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ کوئی پرانا یا قریبی ساتھی اچانک آپ کے سامنے آکر آپ کو حیران کر دے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم


loading...