بابر اعوان کی عمران خان کی سکروٹنی کے لئے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے سے معذرت،ایک دن کی مہلت مانگ لی

بابر اعوان کی عمران خان کی سکروٹنی کے لئے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے سے ...
بابر اعوان کی عمران خان کی سکروٹنی کے لئے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے سے معذرت،ایک دن کی مہلت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے حلقہ این اے 131 میں عمران خان کی سکروٹنی میں پیشی کی وجہ سے بابر اعوان نے اسلام آباد میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے ایک دن کی مہلت مانگ لی۔
بابر اعوان کے معاون وکیل رائے تجمل کا کہنا ہے کہ عمران خان یاان کے وکیل بابراعوان آج (پیر )کو ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہونگے کیونکہ بابر اعوان لاہور میں ہیں اوروہ وہاں حلقہ این اے 131میں عمران خان کی سکروٹنی کے لئے پیش ہونگے۔اس لئے کل تک کا وقت دیا جائے، بابر اعوان کل پیش ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ ریٹرننگ افسرنے سکروٹنی کے لئے اعتراضات کے جواب پر عمران خان کوذاتی حیثیت میں آج 10 بجے طلب کررکھا تھا۔