کوئٹہ میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، راولپنڈی، اسلام آباد میں مزید بارش کی پیشنگوئی

کوئٹہ میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، راولپنڈی، اسلام آباد میں مزید بارش ...
کوئٹہ میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، راولپنڈی، اسلام آباد میں مزید بارش کی پیشنگوئی

  


کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب ہرنائی و گردونواح اور پہاڑی سلسلوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

طغیانی کے باعث ہرنائی، پنجاب قومی شاہراہ پر تین مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی،ٹریفک کی معطلی سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج مردان، کوہاٹ، ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...