عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے ...
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

  


سنگاپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔امریکی خام تیل ایک ڈالر30 سینٹس فی بیرل سستا ہو کر 63ڈالر 77 سینٹس فی بیرل پرٹریڈ ہوا۔جبکہ پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور  10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا۔ 

میڈیا رپورٹس مطابق لندن برینٹ خام تیل 83 سینٹس کمی سے 72ڈالر 61 سینٹس فی بیرل کی سطح پرآگیا جبکہ عا لمی مارکیٹ میں سونا 4ڈالر مہنگا ہوکر 1282ڈالر فی اونس پرپہنچ گیا اور اسی طرح امریکی خام تیل بھی ایک ڈالر30 سینٹس فی بیرل ستا ہوگیا۔

واضح رہے کہ جہاں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے وہاں دوسری طرف پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونے کے بھاؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔روپے کی قدر میں کمی کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...