کراچی:سینڈزپٹ پر ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی:سینڈزپٹ پر ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں
کراچی:سینڈزپٹ پر ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں سینڈز پٹ پر ڈوبنے والے دونوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں نوجوان گزشتہ روز پکنک منانے ساحل پہنچے تھے کہ سینڈز پٹ پر ڈوب گئے،ریسکیو اہلکاروں نے ساحل سینڈز پٹ پر ڈوبنے والے فرازاور اسامہ کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں،اسامہ اور فراز کراچی کے علاقے ناظم آباد کے رہائشی تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کینجھر جھیل میں بھی پکنک کےلئے آنے والے دو افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔مرنے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور ایک کا چترال سے تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...