ہما را صرف شناختی کارڈ کا مسئلہ نہیں نوکریاں بھی دیں جائیں،خواجہ سراؤں کی چیف جسٹس سے اپیل

ہما را صرف شناختی کارڈ کا مسئلہ نہیں نوکریاں بھی دیں جائیں،خواجہ سراؤں کی ...
ہما را صرف شناختی کارڈ کا مسئلہ نہیں نوکریاں بھی دیں جائیں،خواجہ سراؤں کی چیف جسٹس سے اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خواجہ سراؤں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہما را صرف شناختی کارڈ کا مسئلہ نہیں نوکریاں بھی دیں جائیں ،ہم خود کفیل بننا چاہتے ہیں تاکہ معاشرہ عزت کی نگا ہ سے دیکھے ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹر ی میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی ۔اس موقع پر خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد سپریم کورٹ میں پیش ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری چیف جسٹس سے ملاقات فاؤنٹین ہاؤس میں ہوئی تھی جہاں انہیں اپنے مسائل سے آگا ہ کیا تھا ۔ ہم چیف جسٹس کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے ازخودنوٹس لیا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ آج ہمارے لیے ایک تاریخی دن ہے ،ہمیں پاکستان کا شہری نہیں سمجھا جاتا اور ہمارا مسئلہ صرف شناختی کارڈ کا نہیں،چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں نوکریاں بھی دیں جائیں،ہم خود کفیل بننا چاہتے ہیں تاکہ معاشرہ عزت کی نگا ہ سے دیکھے ۔